مصر : مرسی کے ساتھی اور سابق وزیر اطلاعات صالح کو 10 برس قید

Egyptian Court

Egyptian Court

قاہرہ (جیوڈیسک) مصری عدالت نے مظاہرے دکھانے کیلئے نجی سیٹلائٹ ٹی وی ”الجزیرہ“ کو سرکاری ٹیلیویژن کے آلات اور فنڈز فراہم کرنے کے الزام میں معزول صدر کے ساتھی اور سابق وزیر اطلاعات صالح عبدالمقصود کو 10 برس قید کی سزا سنا دی۔ ان کے ساتھ ایک اور شخص کو بھی سزا دیدی گئی۔

دونوں کو 40 ہزار یورو جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹر نے بتایا صالح نے سرکاری فنڈز کا ناجائز استعمال کیا ہے۔ یاد رہے الجزیرہ نے مرسی کی بحالی کیلئے ہونیوالے مظاہرے دکھائے تھے۔