قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے قصبے کرداسا میں پولیس سٹیشن پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے اخوان المسلمون کے 22 کارکنوں کو سزائے موت کی سزا سنا دی ہے۔ ایک ملزم کو کم عمری کا فائدہ دیتے ہوئے 10 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔
تمام ملزموں کے وکیل نے بتایا اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق 2013ء میں فوج کی جانب سے صدر مرسی کو ہٹانے کے بعد مظاہروں کے دوران اس پولیس سٹیشن کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
سابق صدر مرسی کو آج سزائے موت سنائے جانے کا امکان ہے۔ شہر رفاہ میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے کیپٹن اور 2 فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ علاقہ غزہ کی سرحد کے ساتھ ہے۔ داعش کے مقامی گروپ نے ذمہ داری قبول کر لی۔