قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی پولیس نے اخوان المسلمون کے رہنما محمد البلتاجی کو گرفتار کر لیا، محمدالبلتاجی کو 2 سا تھیوں سمیت گرفتا ر کرکے قاہرہ کی تورا جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ بلتاجی اخوان المسلمون کی حامی جماعت فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کے رہنما ہیں۔
ان پر مصری عوام کو فوجی حکومت کیخلاف احتجاج پر اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ مصر میں خراب صورتحال کے باعث اب تک 950 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔