مصر: اخوان المسلمون کے 11 رہنماوں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

Egypt

Egypt

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی فوجی عدالت نے اخوان المسلمون کے 11 رہنماوں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔مصر کی فوجی عدالت نے اخوان المسلمون کے 11 رہنماوں کو 14 اگست کو سوئز شہر میں مظاہروں کے دوران 7 فوجیوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے اور فوجی عمارتوں پر حملوں کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے، اس کے علاوہ اخوان المسلمون کے 45 ارکان کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

جبکہ 8 ارکان کو بری کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ 14 اگست کو فوج نے سابق معزول صدرر مرسی حامی مظاہرین پر مصر کی حالیہ تاریخ کا بدترین کریک ڈاون کیا تھا جس میں سینکڑوں مظاہرین ہلاک ہوئے تھے اور اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع سمیت 2 ہزار ارکان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔