مصر : اخوان المسلمون کے 155 ارکان کو سزائیں

Muslim Brotherhood

Muslim Brotherhood

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی عدالت نے اخوان المسلمون کے 155 ارکان کو قید کی سزا سنا دی۔

گزشتہ سال دریائے نیل کے قریب جمہوریت کی بحالی کیلئے احتجاجی مظاہرہ ہوا تھا، اس مظاہرے میں شریک اخوان المسلمون کے 155 ارکان پر پرتشدد کارروائیوں کا الزام تھا، جس پر مصر کی عدالت نے ان میں سے 54 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ دیگر ارکان کو 3 سے 10 برس قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

قاہرہ میں عدالتی کارروائی کے دوران باہر موجود جمہوریت کے حامی جج کے فیصلے کیخلاف نعرے لگاتے رہے۔