مصر : اخوان المسلمون کے سپریم لیڈر محمد بدیع گرفتار

Mohammad bdya

Mohammad bdya

قاہرہ (جیوڈیسک) مصری سیکورٹی فورسز نے اخوان المسلمون کے سپریم لیڈر محمد بدیع کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق محمد بدیع کو قاہرہ کے مشرقی ضلع نصر میں انکے فلیٹ سے رات گئے گرفتار کیا گیا اور وہیں انہیں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

یہ وہی جگہ ہے جہاں اخوان المسلمون نے چھ ہفتے سے زائد احتجاجی کیمپ لگائے رکھا۔ بدیع کچھ عرصے سے عبوری حکومت سے بچنے کے لیے زیر زمین چلے گئے تھے۔

ایک روز پہلے ان کے صاحبزادے عمار بدیع کو قاہرہ کے رمسیس چوک میں مظاہرے کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے محمد بدیع اور خیرت الشاطر جو پہلے ہی زیر حراست ہیں کے خلاف آٹھ مظاہرین کے قتل کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا