مصر، معزول صدر محمد مرسی عدالت میں پیش، اخوان کااحتجاج

 Mohammad Mursi

Mohammad Mursi

قاہرہ (جیوڈیسک) مصرمیں معزول صدر محمد مرسی کو عدالت میں پیش کرنے پر اخوان المسلمون کا احتجاج جاری ہے۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے دوران سیکیورٹی فورسز اور احتجاج کرنے والوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ معزول صدرمحمد مرسی کو مظاہرین کو قتل کرانے اور جیل توڑنے کے الزام میں مصری عدالت میں پیش کیا گیا۔

مرسی پر الزام لگانے اور انھیں مزید کیسز میں پھنسانے کے خلاف اخوان المسلمون کے ہزاروں کارکنوں نے دارالحکومت قاہرہ اور ملک کے دیگر شہروں میں فوجی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ مرسی کو بحال کردیا جائے۔ ناصر شہر میں سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کی اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد زخمی اور سیکڑوں مظاہرین متاثر ہوئے۔