قاہرہ (جیوڈیسک) رپورٹس کے مطابق ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد دو ہزار گیارہ اور دو ہزار بارہ کے انتخابات کے مقابلے میں خاصی کم دیکھی جا رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے سابق حکمران جماعت اخوان المسلمون پر پابندی اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے بائیکاٹ کی وجہ سے عوام کی انتخابات میں دلچسپی کم ہو گئی ہے۔ مصر میں پارلیمانی انتخابات کا عمل مرحلہ وار ہوتا ہے۔
دوسرے مرحلے میں بائیس اور تئیس نومبر کو ووٹنگ ہو گی۔ مصر کی پارلیمنٹ دو ہزار بارہ میں عدالتی حکم پر تحلیل کر دی گئی تھی۔