قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی قومی ائیرلائن ایجپٹ ایئر کے اغوا ہونے والے طیارے کا معاملہ حل ہو گیا ہے۔ اغوا کار نے خود کو قبرصی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ حکام نے اسکا نام سیف الدین مصطفیٰ بتایا ہے۔
اغوا کار نے طیارے پر سوار پچپن افراد میں سے صرف سات کو روکے رکھا اور آخر میں اس نے انہیں رہا کر کے خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔
قبرصی حکام نے ہائی جیکر کو حراست میں لے کر عملے کے سات ارکان کو بحفاظت طیارے سے نیچے اتار لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو اغوا کرنے کے محرکات کا علم نہیں ہو سکا۔