قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے شمالی علاقے میں پولیس ہیڈ کواٹر میں بم دھماکے سے چودہ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے، دھماکوں کے بعد وزیر اعظم حازم ببلاوی نے اخوان المسلمون کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا۔
قاہرہ کے شمال میں منصورہ کے علاقے میں مقامی پولیس ہیڈکواٹر کو کار بم سے نشانہ بنایا گیا، زور دار دھماکے پانچ منزلہ عمارت مکمل تباہ ہو گئی، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے، حملے میں سو سے زائد افراد ہوئے ہیں۔
دھماکوں کے بعد وزیر اعظم نے اخوان المسلمون کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔مصری حکومت کا کہنا ہے کہ اخوان المسلمون دہشت گردوں کو مالی وسائل فراہم کرتی ہے۔