مصر : پولیس اور تماشائیوں کے درمیان جھڑپ میں 22 افراد ہلاک

Egypt Protest

Egypt Protest

قاہرہ (جیوڈیسک) جھڑپ ای این پی پی آئی اور زمالک کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل ہوئی۔

پولیس نے ہزاروں شائقین کے ہجوم کو اسٹیڈیم میں داخلے سے روکنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا جس پر افراتفری پھیل گئی۔

اسی دوران شائقین نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ جن میں 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مصر میں فٹبال کے شائقین سیاسی طور پر خاصے فعال ہیں۔ جس کے باعث ایسے واقعات اکثر رونما ہوتے ہیں۔