مصر : پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، اٹھارہ افراد ہلاک

Protest

Protest

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں سے ہلاک افراد کی تعداد اٹھارہ ہو گئی۔

پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں چار سو مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ جھڑپیں ہفتے کے روز قاہرہ میں احتجاجی ریلی کے دوران ایک خاتون کارکن کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئیں۔

ریلی مصر میں انقلاب کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر نکالی گئی تھی۔ اس موقع پر مصر کے اہم شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔