مصر (جیوڈیسک) میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا، وزیرخارجہ محمد کامل امر مستعفی ہو گئے۔ صدر مرسی نے فوجی الٹی میٹم مسترد کر دیا۔ کھتے ہیں کہ فوج کے بیان کے کچھ جملوں سے شکوک پیدا ہو سکتے ہیں۔ مصر میں صدر مرسی کے خلاف معروف تحریر اسکوائر میں لاکھوں افراد جمع ہیں۔ مصر کی فوج نے حکومت کو معاملات طے کرنے کے لئے اڑتالیس گھنٹے کا الٹی میٹم جاری کیا۔
فوجی ترجمان نے بیان میں کہا کہ فوج اقتدار پر قبضہ نہیں کرنا چاہتی، الٹی میٹم کا مقصد سیاستدانوں کو اتفاق رائے کی طرف لے جانا تھا۔ اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے صدارتی ترجمان نے کہا کہ فوجی بیان پیچیدگیاں پیدا کرسکتا ہے اور صدر مرسی قومی مصالحتی عمل پر آگیبڑھ رہے ہیں۔
امریکی فوج کے کمانڈر جنرل مارٹن ڈمپسی نے بھی مصری فوج کے سربراہ سے ملکی حالات پر ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر مصری وزی خارجہ مستعفی ہو گئے۔
مصر میں اتوار سے جاری مظاہروں کے بعد سے 10 وزرا استعفے دے چکے ہیں۔ مصری حکام کے مطابق بگڑتے ہوئے حالات کے پیش نظر گزشتہ 48 گھنٹوں میں دو سو چون پروازوں کے ذریعے 60 ہزار افراد ملک چھوڑ چکے ہیں۔