مصر (جیوڈیسک) کے صدر محمد مرسی نے 17 نئے گورنرز کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔ قاہرہ مصری صدر محمد مرسی نے 17 نئے صوبائی گورنروں کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔ مصری صدر کی جانب سے مقرر کئے جانے والے 7 گورنرز کا تعلق ان کی حامی جماعت اخوان المسلمون سے ہے۔
مصر میں پہلے ہی اخوان المسلمون کا اثر بڑھ چکا ہے۔ محمد مرسی کی جانب سے یہ اعلان ان کے اقتدار کو ایک سال مکمل ہونے سے چند روز قبل سامنے آیا ہے۔
مرسی کی حکومت کو 30 جون کو ایک سال مکمل ہو جائے گا۔ اسلام پسند مرسی پر ان کے مخالفین کی جانب سے یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں وہ اپنی حامی جماعت کی اجارہ داری قا ئم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔