مصر(جیوڈیسک)مصر میں صدر مرسی کے خلاف پھر مظاہرے، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔جمعہ کو قاہرہ میں صدارتی محل کے باہر جمع مظاہرین نے “گو مرسی گو” کے نعرے بلند کئے۔ مشتعل مظاہرین نے پٹرول بم صدارتی محل کی دیوار کے اوپر سے اندر پھینکنے شروع کردیئے اور سڑکوں پر آگ لگا دی۔
پولیس نے پتھر اور پٹرول بم پھینکنے والے مظاہرین کو صدارتی محل سے پیچھے دھکیلنے کے لئے آنسو گیس اور پانی کا استعمال کیا۔ جھڑپوں کے باعث پینتالیس افراد زخمی ہوئے اور کئی افراد کو پولیس نے حراست میں بھی لے لیا۔