قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی عدالت نے معزول صدر کے خلاف 2 مقدمات کی سماعت کیلیے نئے جج کی تعیناتی کی درخواست مسترد کر دی۔ جیل سے فرار اور جاسوسی کے مقدمات سابق صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمون کے خلاف کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں، الزامات درست ثابت ہونے کی صورت میں معزول صدر کو سزائے موت کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
عدالتی حکام کے مطابق وکیل دفاع نے مقدمات کی سماعت کیلیے ججز کا نیا پینل تشکیل دینے کی درخواست دی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تاہم عدالت نے مقدمات کی سماعت کیلیے تاریخ نہیں دی۔ یاد رہے کہ محمد مرسی اور ان کے دیگر 130 ساتھیوں پر2011 میں جیل توڑنے، پولیس اسٹیشنز پر حملے اور جاسوسی کے الزامات عائد ہیں۔