مصر: صدارتی انتخابات میں عبدالفتاح السیسی کو واضح برتری

Abdul Fattah

Abdul Fattah

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق مسلح افواج کے سابق سربراہ فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔ دارلحکومت قاہرہ کے تحریک چوک پر السیسی کے حامیوں نے جشن منایا۔

صدارتی انتخاب میں عبدالفتاح السیسی اور حمدین صباحی مد مقابل تھے۔ غیرحتمی نتائج کے مطابق السیسی ترانوے اعشاریہ تین فیصد ووٹ حاصل کرچکے ہیں جبکہ حمدین صباحی کوصرف 3 فیصد ووٹ ملے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصرکے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کی شرح 46 فیصد کے قریب رہی۔ پانچ کروڑ چالیس لاکھ رجسٹرڈ ووٹروں میں سے تقریباً دو کروڑ پچاس لاکھ ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ صدارتی انتخابات کے موقع پر ملک بھرمیں عام تعطیل کے باوجود ووٹنگ کی شرح میں کمی کے باعث ایک دن کی توسیع کی گئی تھی۔