قاہرہ(جیوڈیسک)مصر کے معروف کامیڈین باسم یوسف کے خلاف پاکستان کی توہین کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مصری میڈیا کے مطابق کامیڈین باسم یوسف نے صدر مرسی کو پاکستان میں اعزازی ڈگری ملنے کا مذاق اڑایا تھا۔
ایک حالیہ پروگرام میں انہوں نے صدر محمد مرسی کے اس ہیٹ سے کہیں بڑا ہیٹ سر پر اوڑھ رکھا تھا جو انھوں نے اسلام آباد میں ایک یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری وصول کرتے وقت پہنا تھا باسم یوسف نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر اپنے خلاف ان تازہ مقدمات کی اطلاع دی ہے۔