مصر : پرتشدد احتجاج کے الزام میں الازہر یونیورسٹی کے 5 طلبا کا فوجی عدالت میں ٹرائل ہو گا

Egypt

Egypt

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں متنازعہ قانون کے شکنجے میں طلبا بھی آ گئے۔ پُرتشدد احتجاج کے شبہ میں عدالت نے 5 طلبا کا فوجی عدالت میں ٹرائل کا حکم دے دیا۔

پانچوں کا تعلق الازہر یونیورسٹی سے ہے۔ یاد رہے گذشتہ ماہ منظور کئے گئے قانون میں احتجاجی سرگرمیوں پر قدغن لگائی گئی ہے۔