مصر (جیوڈیسک) متحدہ امریکہ نے مصر میں موجود اپنے شہریوں کو خبر دار کیا ہے۔
امریکہ کے قاہرہ میں سفارتخانے کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک اعلامیہ میں وہاں پر مقیم امریکی شہریوں کو “سیکورٹی اسباب” کے پیش نظر کل قاہرہ کے پر ہجوم علاقوں اور بازاروں کو جانے سے اجتناب برتنے کی تلقین کی ہے۔
مصری حکام نے امریکی سفارتخانے کے اس انتباہ کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ابو زید نے اپنے تحریری اعلان میں کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے مذکورہ انتباہ کے اسباب کے بارے میں دفتر ِ خارجہ یا پھر مصری حکام کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔