مصر اور سعودی عرب کے تزویراتی تعلقات کو مضبوط تر بنائیں گے: شاہ سلمان

King Salman bin Abdulaziz Al Saud

King Salman bin Abdulaziz Al Saud

الریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کے نام اپنے پیغام میں‌ کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور تزویراتی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کیا جائے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌کے مطابق سعودی فرمانروا کی طرف سے مصری صدر کے لیے نیک تمنائوں پرمبنی مکتوب ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ذریعے ان تک پہنچایا گیا۔ اس مکتوب میں سعودی فرمانروا نے مصر کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون اور تزویراتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور انہیں وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔ان کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ، انتہا پسندی سے نمٹنے علاقائی اور عالمی امور میں سعودی اور مصر مل کر اپنا سفر جاری رکھیں گے۔

خیال رہےکہ گذشتہ روز سعودی عرب کے وزیرمملکت ڈاکٹر عصام بن سعید اور سعودی عرب کے افریقی امور کے وزیر احمد بن عبدالعزیز قطان نے مصری صدرسے قاہرہ میں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

مصری ایوان صدر کی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صدر السیسی نے خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے نیک تمنائوں پرمبنی پیغام دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور مصر کے باہمی تعلقات خطے میں استحکام کی علامت ہیں۔