مصر(جیوڈیسک)کے شہر اسکندریہ میں صدرمرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپ میں معتدد افراد زخمی ہو گئے۔
صدر مرسی کے مخالفین نے اسکندریہ میں احتجاجی دھرنا دیا اور صدر مرسی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ، مخالفین نے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکے تھے ۔ جبکہ اخوان المسلمون نیصدرمرسی کے حق اور ان سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔
اس موقع پر صدرمرسی کے حامیوں اور مخالفین نے ایک دوسرے پر پتھروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں معتدد افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔