قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے بارہ سیاح ہلاک ہو گئے ، وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کیے جانے والے آپریشن میں غلطی سے بارہ سیاحوں کو شدت پسند سمجھ کر ہلاک کر دیا ہے۔
ہلاک ہونے والے سیاحوں میں میکسیکو کے شہری بھی شامل ہیں ۔ اس واقعے میں مصر اور میکسیکو کے دس شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق یہ سیاح ملک کے مغربی ریگستانی علاقے واحات میں داخل ہو گئے تھے جہاں جانے پر پابندی ہے ۔ مصر میں فوجی انقلاب کے بعد سے سیاسی عدم استحکام کی صورت حال برقرار ہے۔