کائرو (جیوڈیسک) مصر کے شمالی علاقے سینائی میں سیکیورٹی فورسز نے انتیس شدت پسند ہلاک کر دیئے۔
فوجی حکام کے مطابق یہ جنگجؤ رفاہ الحارش اور زوید میں جاری آپریشن میں مارے گئے ہیں اس کاروائی میں شدت پسندوں کے زیر استعمال گاڑیوں اور ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
دو ہزار تیرہ میں صدر مرسی کی حکومت کا تختہ الٹائے جانے کے بعد سینائی میں شدت پسندی کے واقعات میں اضا فہ ہوا ہے اور اب تک مختلف واقعات میں چار سو سے زائد سیکورٹی اہلکار مارے جا چکےہیں۔