مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ میں سات منزلہ عمارت گرنے سے دو افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کا نکالنے کا کام شروع کر دیا۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال بھیج دیا گیا۔ مرنے والوں میں ریٹائرڈ فوجی عبد الحامد اور اس کی بیوی شامل ہے۔ یاد رہے کہ اس سال سے مصر میں یہ ہونے والا دوسرا واقعہ ہے۔ جنوری میں ایک سولہ منزلہ عمارت گرنے سے اٹھائیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔