قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مضافاتی علاقے میں بم حملے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایک عمارت میں مبینہ جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر جب پولیس وہاں پہنچی تو سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔
وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اخوان المسلمون نے بم نصب کیا تھا۔