مصر: اخوان المسلمون کے مظاہرے، جامعہ الازہرکی 2 عمارتیں جلادیں

Protest

Protest

قاہرہ (جیوڈیسک) مصرمیں اخوان المسلمون کے کارکنوں نے حکومت مخالف مظاہرے کیے، جامعہ الازہر کی دو عمارتیں جلا دیں۔ مصر میں فوجی حکومت کے خلاف یونی ورسٹی کے طلبا نے احتجاج کیا۔

طلبا نے جامع الازہر کی کامرس فیکلٹی کی عمارت میں آگ لگا دی۔ پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ایک طالب علم جاں بحق ہو گیا۔ اخوان المسلمون کے حامی طلبا نے دوران امتحان کامرس فیکلٹی کی عمارت میں داخل ہو کر پہلے اور دوسرے فلور پر آگ لگا دی۔

جھڑپ میں ایک طالب علم جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا اور 60 طالب علموں کو گرفتار کر لیا۔ گزشتہ دن پولیس اور مظاہرین کی جھڑپ میں 3 افراد ہلاک جبکہ 265 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے ان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔