مصر میں سیاحوں کی کوچ پر بم حملہ، دو افراد ہلاک، 12 زخمی

Bomb attack on tourists in Egypt

Bomb attack on tourists in Egypt

الجیزہ (جیوڈیسک) مصر کے شہر الجیزہ کے سیاحتی کمپاونڈ میں سیاحوں کی ایک بس میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ 12 دوسرے زخمی ہو گئے۔

’’العربیہ‘‘ کی نامہ نگار نے بتایا کہ دھماکا المریوطیہ شاہراہ میں ایک بم کے ذریعے کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دھماکے میں متعدد افراد ہلاک وزخمی ہوئے۔

دھماکے کے فورا بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانا شروع کر دیا۔ دھماکا خیز مواد کے ماہرین نے جائے حادثہ کا تفصیلی معائنہ کیا تاکہ ممکنہ طور پر نہ پھٹنے والے دھماکا خیز مواد کا پتا چلایا جا سکے۔

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق دھماکا خیز مواد جیزہ شہر کی شاہراہ المریوطیہ کی ایک دیوار میں نصب کیا گیا تھا۔ یہ مواد اس وقت پھٹا جب ویت نام سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی چودہ سیٹر کوچ گذر رہی تھی۔ اس دھماکے کی لپیٹ میں آ کر دو سیاح ہلاک اور دس دوسرے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں کوچ کا مصری ڈرائیور اور سیاحتی کمپنی کا گائیڈ بھی شامل ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سیاح اہرام مصر کی جانب محو سفر تھے جہاں انھوں نے لائٹ اینڈ ساونڈ ایونٹ میں شرکت کرتا تھی۔ وزیر داخلہ جنرل محمود توفیق اور ان کے دوسرے اعلیٰ عہدیدار دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔