قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں ٹرین گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس سے چوبیس افراد ہلاک اور اٹھائیس زخمی ہو گئے۔
قاہرہ سے چالیس کلو میٹر دور ٹرین تعمیراتی سامان لے جا رہی تھی کہ پٹری کراس کرنے والی دو گاڑیوں اور ایک بس سے ٹکرا گئی۔
بس میں شادی کی تقریب سے آنے والے ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے جن میں سے بیشتر ہلاک ہو گئے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔