قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے عبوری صدر عدلی منصور نے نئے وزیر اعظم کے نام کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ اخوان المسلمون نے کابینہ میں شمولیت کی پیش کش مسترد کردی ہے، عدلی منصور نے ماہر اقتصادیات حازم عبدالعزیر الببلاوی کو نیا عبوری وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔
حازم سن 2011 میں مختصر مدت کیلئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔ جبکہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی کو نائب صدر برائے خارجہ امور مقرر کر دیا ہے۔ کابینہ کی تشکیل میں عبوری کابینہ میں اخوان المسلمون کو اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کی دعوت دی گئی تھی، جسے مسترد کردیا گیا ہے۔