مصر نے 3 سال کے بعد اسرائیل میں سفیر دوبارہ تعینات کر دیا
Posted on January 4, 2016 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Egypt
تل ابیب (جیوڈیسک) مصر نے 3 سال کے وقفے کے بعد اسرائیل میں دوبارہ اپنا سفیر تعینات کر دیا ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئے مصری سفیر ہازم ہیرات گزشتہ روز ہی تل ابیب پہنچ گئے تھے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی میں کارروائی پر احتجاج کرتے ہوئے نومبر 2012ء میں قاہرہ حکومت نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com