مصر (جیوڈیسک) میں محمد البرادعی کے عبوری وزیر اعظم کی نامزدگی پر اختلافات کے بعد زیاد بہا الدین کا نام قائم مقام وزیر اعظم کیطور لیا جا رہا ہے۔
مصری ذرائع و ابلاغ کے مطابق مصر میں سیاسی ہلچل بدستور برقرار ہے۔ محمد البرادعی کی عبوری وزیر اعظم نامزدگی پر نور پارٹی کی جانب سے تحفطات کے باعث قائم مقام وزیر اعظم کے طور پر سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما زیاد بہاالدین کی نامزدگی کا امکان ہے۔
دوسری جانب مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے معزول صدر کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں میں ابتک چھتیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سابق صدر مرسی کے حامیوں اور اخوان المسلون کی جانب سے جمہوری حکومت کیخلاف فوجی بغاوت پر دارالحکومت قاہرہ، اسکندریہ سمیت مصر کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔