مصر (جیوڈیسک) ایڈز اور ہیپاٹائٹس دو مہلک بیماریاں ہیں جو سالانہ لاکھوں افراد کی موت کا سبب بنتی ہیں۔ ان امراض کا علاج دریافت کرنے پر شب و روز تحقیق ہورہی ہے مگر اس ضمن میں ابھی تک کوئی نمایاں کام یابی حاصل نہیں ہوسکی۔
لہٰذا پچھلے دنوں جب مصری فوج کی جانب سے ایڈز اور ہیپاٹائٹس کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ سامنے آیا تو سب حیران رہ گئے۔ مصری فوج کے فزیشن میجر جنرل ابراہیم عبدل اتی نے گذشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا۔
کہ مصر کی انٹیلی جنس سروس کے تحت پچھلے بائیس سال سے ایک خفیہ طبی تحقیقی پروجیکٹ پر کام جاری تھا جو اب پایۂ تکمیل کو پہنچ چکا ہے، اور اس پروجیکٹ سے حاصل ہونے والے نتائج ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے علاج میں انقلابی ثابت ہوں گے۔