مصری فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کا غائبانہ نماز جنازہ پریس کلب کے باہر ادا کیا گیا،طلبہ کی بڑی تعداد کی شرکت
Posted on August 15, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور: ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی اپیل پر گزشتہ روز مصر میں ہونے والے تشدد اور اخوان المسلمون کے 2200 سے زائد کارکنا ن کی شھادت کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے تحت شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم احتجاج منایا گیا اور لاہور پریس کلب کے باہر بڑا حتجاجی مظاہرہ کیا گیا اورگزشتہ روز مصرمیں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی مظاہرے کی قیادت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے کی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے کہا مصر میں اخوان المسلمون کے کارکنان پر امریکی نام نہاد ایجنٹ جنرل سیسی کی جانب سے کئے جانے والے انسانیت سوز ظلم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،انہوں نے کہا کہنام نہاد آزاد میڈیا، اقوام متحدہ ،عالمی برادری اور پاکستانی حکومت کی حکومت کی زبانیں کیوں بند ہیں انہیںمصر میں جاری یہ دہشت گردی نظر کیوں نہیں آتی، جن معصوم بچوں اور عورتوں کو زندہ جلا دیا گیا انکا جرم کیا تھا پاکستانی میڈیا کو ملالہ تو نظر آتی ہے لیکن مصر میں شہید ہونے والے بچوں کے لاشے نظر لیوں نہیں آتے آج ہر مسلمان کی آنکھ اشک بار ہے لیکن ہمارے حکمرانوں نے جس بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔
ہم ساری دنیاکو بتا دینا چایتے ہیں کہ ہم اپنے آقاۖ کی اس حدیث کے جس میں انہوں نے فرمایا ہے “کہ مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہیں جب اسکے کسی عضو میں تکلیف ہوتی ہے توسارا جسم تکلیف میں بتلا ہو جاتا ہے کے مطابق ایک جسم ہیں، مصر کے مسلمانوں پر کیے گئے دہشت گردی کے یہ حملے کسی صورت قبول نہیں۔مدثر احمد شاہ نے کہا کہ آج عالم اسلام کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں۔
لیکن ہم دشمنان اسلام کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ یہ غیور نوجوان عالم اسلام کی جانب کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے ۔مظاہرے میں شریک طلبہ نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جنرل سیسی، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ دریں اثناء طلباء نے جنرل سیسی اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور امریکی قونصلیٹ کی جانب مارچ کیا۔