مصر: نام نہاد عدالت کی انتقامی کارروائی: مرسی کے 63 حامیوں کو 15‘ پانچ کو 10 برس قید

Mohamed Mursi

Mohamed Mursi

قاہرہ (جیوڈیسک) تشدد بھڑکانے، مظاہرے کرنے اور قتل کے الزامات پر نام نہاد مصری عدالت نے جرسی کے 68 حامیوں اور اخوان المسلمون کے کارکنوں کو مختلف سزائیں سنا دیں۔

جج علی الفقی نے 63 ملزموں کو 15 برس کیلئے جیل بھیج دیا اور 5 کو 10 سال قید کی سزا سناتے کہا تمام ملزموں پر 6 اکتوبر 2013 میں 30 افراد کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہو چکا ہے۔

مقامی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں بڑے پیمانے پر کریک ڈائون پر تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔ معزول صدر مرسی کے سینکڑوں حامیوں کو اب تک سزائیں سنائی گئی ہیں۔