قاہرہ (جیوڈیسک) حکومت مخالف مظاہرین اور حامیوں میں یہ جھڑپیں سابق صدر حسنی مبارک کی حکومت کے خلاف تحریک کی تیسری سالگرہ کے موقع پر ہوئیں۔
مصر کے کئی شہروں میں حکومت کے حامی اور مخالفین نے ریلیاں نکالیں دارالحکومت قاہرہ کا تحریر چوک دن بھر مظاہرین کا گڑھ بنا رہا۔ دن بھر شہر میں کئی علاقے جھڑپوں کے باعث میدان جنگ کا منظر پیش کرتے رہے۔
حسنی مبارک کے خلاف تین سال قبل تحریر چوک سے تحریک شروع ہوئی تھی۔ دوسری جانب قاہرہ کے اسلامی میوزیم کے باہر کار بم دھماکے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔