استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مصر کے ساتھ انٹیلی جنس ، سفارتکاری اور معیشت کے لحاظ سے ہمارے تعاون کا عمل جاری ہے۔
صدر ایردوان نے استنبول میں ایک بیان میں کہا کہ مصر اور ترکی کے عوام کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جاسکتا ۔
مصر کے ساتھ ہمارے تعاون کا عمل جاری ہے۔ ہم مصر کے ساتھ اس عمل کو مزید مضبوط طریقے سے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ لہذا ، ان انٹیلیجنس ، سفارتی اور سیاسی مذاکرات کے نتائج برآمد ہونے کے بعد ، ہم اسے اعلی سطح پر لے جائیں گے۔
صدر نے کہا کہ چین سے نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) ویکسین کا دوسرا پیکیج آسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “چین سے دوسرا ویکسین پیکیج آسکتا ہےاورہماری منظوری کی صورت میں چین سے مزید 50 ملین ویکسین حاصل کی جاسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی اثنا ء جرمنی کے ساتھ بھی ویکسین حاصل کرنے کے بارے میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا روس کے ساتھ بھی معاہدہ ہے۔ روس کے ساتھ ہماری وزارتوں کے مابین بات چیت جاری ہے۔
صدر ایردوان نے یونان اور سعودی عرب کی مشترکہ مشق کے بارے میں کہا کہ ہم سعودی عرب کے حکام سے الگ الگ اس پر تبادلہ خیال کریں گے ہمارے خیال کے مطابق ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں سعودی حکام کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے۔