مصری عبوری حکومت کا خارجہ تعلقات مستحکم بنانے کا اظہار

Egypt

Egypt

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی عبوری حکومت نے دوسرے ممالک سے خارجہ تعلقات مستحکم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ وزیر خارجہ نبیل فاہمی اور ڈاکٹر محمد البارادی جو غیر ملکی تعلقات کیلئے عبوری نائب صدر ہیں، مصر میں بین الاقوامی تعلقات کی قیادت کر رہے ہیں، البرادی کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوا وہ جمہوری تبدیلی تھی۔

کوئی فوجی بغاوت نہیں تھی، فاہمی کا کہنا تھا کہ ہم مختلف ممالک سے تعلقات پر نظر ثانی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مرسی کے جیتنے کے بعد جو نئے دوست بنے تھے وہ اب پیچھے ہٹ چکے ہیں،جبکہ سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اورکویت نے مصر کو کئی بلین ڈالر امداد دی،مصر کی عبوری حکومت کی کوشش ہے کہ وہ دوسرے ممالک سے تعلقات مستحکم رکھے۔