کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے مصر کے سابق صدر حافظ محمد مرسی کی پھانسی کی سزا کو انسانی حقوق کی پامالی اور انصاف کا قتل قرار دیتے ہوئے کہاکہ مرسی کو اسلام پسندی کی سزا دی جارہی ہے۔
عالمی حقوق کی تنظیمیں اور نام نہاد جمہوریت کے ٹھیکداروں کو مرسی کی سزائے موت کے خلاف آوازبلند کرنی چاہیے، انہوںنے کہاکہ تمام اسلامی ممالک کے سربراہان اقوام متحدہ میں آواز اٹھائیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو خاموش رہنے کے بجائے مرسی کے ساتھ دینے کی ضرورت ہے اور عالمی سطح پر اس ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے۔