مصری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی شعبہ خواتین کا عظیم الشان مظاہر ہ آج ہو گا
Posted on August 25, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : مصری مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف اور مصر ی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی حلقہ خواتین لاہور کا احتجا جی دھرنا کل 25 اگست بروز اتوار سہ پہر تین بجے ناصر باغ مال روڑ پر ہو گا۔ جس میں لاہور بھر سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے شرکت کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن، ڈاکٹر وسیم اختر امیر صوبہ پنجاب، امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد، عبدالغفار عزیز ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد، اور جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی رہنما عافیہ سرور، ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی، حمیرا طارق ،ربیعہ طارق، زبیدہ جبیں، بھی خطاب کریں گی۔