کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک اہلسنت پاکستان سندھ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت پیر سید ارشد علی کاظمی القادری تحریک اہلسنت پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس میں ممبر سازی اور عوام اہلسنت سے رابطہ مہم ،علماء و آئمہ مساجد سے رابطہ جاری رکھنے کے فیصلے کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اس موقع پر اجلاس سے متفقہ طور پر تحریک اہلسنت پاکستان کے منشور و دستور کی مکمل پابندی کرنے اور قیادت سے مخلص رہنے کا عہد کیا گیا اور مسلک اہلسنت و جماعت کی تبلیغ و ترویج پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں اتفاق رائے سے پانچ رکنی رابطہ کمیٹی کے لئے انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں اتفاق رائے سے ابرار چوہان کو رابطہ کمیٹی کا کنوینر اور عبدالعزیز میمن کو ڈپٹی کنوینر مقرر کیا گیا جبکہ سید شہزاد شاہ،شاہد پٹنی اور رئیس قادری کو ممبر منتخب کیا گیا اس کے علاوہ میڈیا کمیٹی اور انتظامی امور کمیٹی بھی تشکیل دی گئیں جن کا نگراں سید شہزاد کو مقرر کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک اہلسنت پاکستان کراچی کے صدر پیر سید ارشد علی کاظمی القادری نے سندھ سیکریٹریٹ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سنیت کا درد رکھنے والے عوام اہلسنت ،علماء و مشائخ اور آئمہ مساجد کو ایک پلیٹ پر جمع کرنے اور اتحاد و اتفاق پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تحریک اہلسنت پاکستان عوام اہلسنت کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ جس کی بنیاد جگر گوشہ محدث اعظم سجادہ نشین دربار عالیہ محدث اعظم پیر طریقت منبع علم و حکمت پیر قاضی فضل رسول حیدر رضوی نے جمیع علماء مشائخ اہلسنت کی خواہش اور مشورے سے رکھی ہے ہمارے اسلاف اور ان بزرگوں کی نظر کرم سے آج پورے پاکستان میں یہ تحریک عوام اہلسنت کے لئے کام کر رہی ہے۔
سید ارشد علی کاظمی القادری نے مزید کہاکہ آج سنی نوجوان و عوام اہلسنت موجودہ حالات کے پیش نظر صحیح کی تلاش اور غلط سے اجتناب کے شش و پنج میں مبتلا ہے خوشخبری ہے ان سنی عوام و نوجوانوں کے لئے جن کے دل میں سنیت کا در د ہے کہ اے سنیو! آئو تحریک اہلسنت پاکستان کی صورت میں آپ کے درد کا مداوا اللہ تبارک و تعالیٰ کے محبوب خاص آقا نبی کریم ۖ کے محبوبو نے کردیا ہے آئو اصلاح اُمت ،بیداری شعور ،تعلیم و تربیت اور خدمت خلق کی اس عظیم تحریک کے کارواں میں ہمسفر بنیں ۔اس موقع پر نو منتخب کنو ینر نے کہاکہ ہمیں اب آنکھیں کھول لینی چاہیئے اعلیٰ حضرت کے عقیدہ و افکار کی پاسداری کرتے ہوئے عوام اہلسنت اور خصوصاً نوجوانان اہلسنت میں اتحاد و یکجہتی اور اعتماد پیدا کرتے ہوئے تحریک اہلسنت پاکستان میں شریک ہونے پر زور دیا ڈپٹی کنوینر عبدالعزیز میمن نے تحریک اہلسنت پاکستان میں سنی نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آج نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم ملا ہے جس مین سنی کی سُنی جاتی ہے یہاں پر ساتھیوں کی حوصلہ شکنی نہیں بلکہ حوصلہ آفزائی ہوتی ہے اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ تحریک کا باقاعدہ آغاز 22نومبر2015ء بروز اتوار سپہر 4بجے اللہ کے پیارے محبوب ۖ کے پیارے لاڈلے حضرت عبداللہ شاہ غازی اور امام اہلسنت حضرت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کے مزار پر حاضری اور دعا سے کیا جائیگا۔