کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS-119کا ایک تعزیتی اجلاس بیاد احسان دانش منعقد ہوا اجلاس کی صدارت سٹی ایریا کے صدر اسرار شاہ نے کیا اجلاس میں سٹی ایریا کے تمام عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی پیپلز یوتھ کے رہنمائوں نے پیپلز پارٹی PS-118کے صدر احسان دانش کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس بزدلانہ کاروائی کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرار شاہ نے کہاکہ احسان دانش کی المناک موت پر حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچا یا جائے ہم احسان دانش کے قتل کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
تعزیتی اجلاس میں مرحوم احسان دانش کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگا ن کو صبر جمیل عطا فرمائے۔