لاہور (جیوڈیسک) لاہور عید کے 3 دن ریلوے کرایوں میں 40 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے جب کہ 21 اکتوبر سے کئی ٹرینوں کے کرائے معمول کا ردو بدل کرتے ہوئے بھی کم کیے جا رہے ہیں۔ وزارت ریلوے کے اعلامیے کے مطابق عید الاضحی پر 15 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک تمام ٹرینوں اور تمام کلاسز کے کرایوں میں 40 فیصد کمی کی جائے گی۔
وزارت ریلوے کے مطابق 21 اکتوبر سے کرایوں میں معمول کا ردو بدل کرتے ہوئے کراچی ایکسپریس، ملت ایکسپریس اور ریل کار کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں کمی کی جائے گی۔ شام کے اوقات کے لیے خیبر میل، کراچی ایکسپریس اور تیز گام کے اے سی سلیپر، جعفر میل، خیبر ایکسپریس، کراچی ایکسپریس کے اے سی بزنس کلا س اور ریل کار کے اے سی پارلر کے کرایوں میں کمی کی جائے گی۔