عیدا لاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے: رانا مشرف

Gujarat

Gujarat

گجرات : رانا مشرف علی ناز نے کہا کہ عیدا لاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے کہ جنہوں نے اللہ کے ایک نیک و سچے بندے ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی ہرچیز اللہ کی راہ میں قربان کر دی تھی،ان کی اس عظیم قربانی کو یادگار بنانے کیلئے اللہ تعالیٰ نے قیامت تک ہر صاحب حیثیت پر حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی سنت قربانی کرنا لازمی قراردیا ہے۔انہوں نے آج عیدا لاضحی پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں مزید کہا کہ اللہ کو جانوروں کا گوشت اور خون درکار نہیں بلکہ وہ ھر چیز اللہ کی رہ میں قرباں کرنے کا جذبہ اور اپنے نیک بندے کی اطاعت و عاجزی کی ادا زیادہ پسند ہے۔

عید قرباں ہمیں وہ بھولا ہوا سبق یاد دلاتی ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اطاعت گذاری اورقربانی والے جذبہ کو یاد کرتے ہوئے ہمیں نہ صرف اپنی انا پرستی اور خواہشات نفس سمیت ھرچیز کوقربان کرکے اپنی پوری زندگی کواللہ تعالیٰ کی مکمل اطاعت اور بندگی رب میں گذارتے ہوئے اللہ کے دین کی سربلندی اور کامرانی کیلئے تمام اقوام اور مذاہب کیلئے ایک مثالی مسلمان بن جائیں تاکہ اس دنیا میںاللہ کا دین غالب ہو سکے۔