لالہ موسیٰ: عیدالاضحی کو سیلاب زدہ بھائیوں کے نام کر دینا چاہئے، ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی وسیاسی شخصیت چوہدری صدام حسین خوا صپور نے سوئیزلینڈ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی مالی واخلاقی مدد ہماری دینی وقومی ذمہ داری ہے، ہم سب کو اس ذمہ داری کو پورا کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ بھائی ہماری توجہ اور تعاون کے منتظر ہیں ہم اپنی عیدانکے ساتھ منا کر انہیں احساس دلانا چاہئے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپکے ساتھ ہیں۔