عید الاضحی، چارے کی قیمت میں اضافہ، شہریوں کا بجٹ متاثر

 Fodder Price

Fodder Price

جیکب آباد (جیوڈیسک) عید الاضحی پر جانوروں کی بڑی تعداد میں خریداری کے ساتھ ان کے چارے اور خوراک کے دکانیں بھی ہر جگہ کھل جاتی ہیں، جہاں سے شہری جانوروں کی من پسند خوراک خریدتے ہیں۔

قربانی کا جانور گھر میں آتے ہی بچے ان بکروں، دنبوں اور گائیوں کی خدمت میں مصروف ہو جاتے ہیں،اس دوران ان کی خوراک کا خوب خیال رکھا جاتا ہے، کسی جانور کو سبز چارہ پسند ہے تو کوئی خشک گھاس شوق سے کھاتا ہے۔

انہیں روزانہ تازہ چارہ کھلایا جاتا ہے۔ جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی شہر میں ہر طرف چارے کی دکانیں کھل چکی ہیں، جانور کی طرح ان کے چارے کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں، جس کے باعث شہریوں کا بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانور کی خدمت کر کے انہیں خوشی محسوس ہوتی ہے، یہ جانور ان کے پاس چند دن کا مہمان ہوتے ہیں اور وہ ان کی خوب خاطر تواضع کرتے ہیں۔