عید الاضحی عظیم اور منفرد مذہبی تہوار ہے: میاں محمد عاصم خاں

گوجرانوالہ : ایثار و قربانی اور اللہ کی راہ میں اپنا سب کچھ یہاں تک کہ جان سے زیادہ عزیز اولاد کو قربان کرنے کا عزم اور جذبہ رہتی دنیا تک ایک تاریخ ساز مثال ہے۔

ان خیالا ت کا اظہار تحصیل صدر پیپلزپارٹی میاں محمد عاصم خاں نے اپنے ڈیرہ پر آنیوالے کارکنوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عید الاضحی عظیم اور منفرد مذہبی تہوار ہے جو قربانی کی اعلیٰ ترین مثال کی پیروی کے لئے پوری دنیا میں لاکھوں مسلمان راہِ خدا میں قربانی دے کر اِس کی پیروی کرتے ہیں اور اِس عزم اور جذبہ کا اعادہ کرتے ہیں کہ اللہ کے ماننے والے اللہ کے حکم پر اپنی ہر چیز قربان کر سکتے ہیں۔

عیدالاضحی حضرت ابراہیم کے عظیم جذبہ ایثار کی یادگار ہے تاکہ ہر مسلمان میں دین اسلام کی حقیقی روح بیدار ہو جائے اور ہم اللہ کے فرمانبردار بن کر اللہ کے ہر حکم کے آگے سرِ تسلیم خم کرنیوالے بن جائیں۔