وزارت پانی وبجلی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 16اور 17 اکتوبر کو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق سیکریٹری پانی وبجلی سیف اللہ چٹھہ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ 16اور 17 اکتوبر کو بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لیے اسٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔
حکام کے مطابق عید پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے فیصلے کا اطلاق کے ای ایس سی پر نہیں ہو گا، وہ اپنا شیڈول خود بنائے گی۔