عید الاضحی کے موقع پر سیکورٹی اقدامات بہتر بنائے جائیں، این جی پی ایف
Posted on October 18, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی ( رپورٹ :فیصل خان ) نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ کلاسیکل گلوکارو معروف سارنگی نواز استاد مظہر امراؤ بندو خان نے اپنے مشترکہ پیغام میں مت مسلمہ کو عیدا الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رضائے الٰہی میں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی یعنی ذبیحہ کی ادائیگی کرنے والوں کی قربانی ‘ نیت ‘ خلوص اور ایثار کو اللہ قبول فرمائیں اور جو لوگ قربانی کی حیثیت واہلیت نہیں رکھتے اللہ انہیں انہیں اس کی استطاعت و حیثیت عطا فرمائیں۔
جبکہ سعادر حج سے سرفراز ہونے والے حاجیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عمران چنگیزی نے کہا کہ حجاج کرام کی بیت اللہ میں حاضری ‘ حج اور دیگر عبادات کو اللہ شرف قبولیت عطا کرنے کے ساتھ ہر مسلمان کی بیت اللہ میں حاضری ‘ روضۂ رسول کی زیارت اور حج کی سعادت کے حصول کی خواہش کو رب ذولجلال اپنی رحمت و کرم سے پورا کرے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر سیکورٹی اقدامات بہتر بنائے جائیں بالخصوص نماز کے اجتماعات کیلئے فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کے ساتھ کھالوں کی چھینا جھپٹی کے باعث پھیلنے والے انتشار کی روک تھام کیلئے بھی مؤثرا قدامات کئے جائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com