کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران و عملے کو ہدایت کی ہے کہ عید الاضحی سے قبل تمام علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرکے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں فراہمی و نکاسی آ ب کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عوامی شکایات پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور سپرٹنڈنگ انجینئر واٹر اینڈسیوریج شاہ فیصل زون محمد زاہد ،XENسیوریج شاہ رخ اور دیگر بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کے تفصیلی دورے کے موقع پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،ڈائریکٹر پارکس ندیم شیخ ،انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے واٹر اینڈژ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی محکموں کو ہدایت باہمی روابط کے ساتھ برساتی نالوں اور سیوریج فلو کو درست بنا کر نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔
شاہ فیصل کالونی نمبر1فرنیچر مارکیٹ روڈ پر نکاسی آب کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ جار ی کاموں کو برق رفتاری کے ساتھ مکمل کرکے عوام کو بروقت سہولت کی فراہمی یقینی بنا ئیں جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کی جانب سے ضلع کے تمام وزن میں صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ ممکنہ برسات کے پیش نظر برساتی نالوں کی صفائی کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو یقینی دلا یا کہ عید الاضحی سے قبل صفائی وستھرائی اور نکاسی آب کے نظام سے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ کر دیا جائے گا۔